Pages

Showing posts with label طب. Show all posts
Showing posts with label طب. Show all posts

Sunday, 5 November 2017

دماغ کے لیے تباہ کن چند عام عادتیں

تحریر : حکیم محمد سلیمان خان

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے، ہم چیزیں بھولنے لگتے ہیں اور معمے حل کرنا ماضی جیسا آسان کام نہیں رہتا۔ اگرچہ بڑھاپے کے عمل کو واپسی کا راستہ دکھانا تو ممکن نہیں، لیکن ہم اپنے ذہن کو ضرور ہر عمر کے مطابق فٹ رکھ سکتے ہیں۔

مگر کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں اور ذہنی تنزلی کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔

*۞رات گئے سونا یا کم نیند۞*
دماغ کے لیے تباہ کن عادات میں سے ایک نیند کی کمی یا رات گئے سونا ہے جو کہ ڈیمینشیا اور الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے، اگر رات کو 7 سے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری نہ کی جائے تو یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے اور بدقسمتی سے آج کل بیشتر افراد اس بری عادت کا شکار ہیں، ماہرین کے مطابق رات کو صحیح نیند نہیں آتی تو چائے یا کافی جیسے مشروبات سے گریز اور سونے سے کچھ دیر پہلے اسمارٹ فونز کا استعمال ترک کردینا چاہیے۔

*۞تنہا زیادہ وقت گزارنا۞*
انسان میل ملاقات کو پسند کرتے ہیں، فیس بک پر چاہے کتنے بھی زیادہ دوست ہوں مگر حقیقی زندگی میں کوئی دوست نہ ہونا دماغ کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق چند قریبی دوست زندگی کو خوش باش بنانے اور کریئر میں زیادہ بامقصد کام کرنے میں مدد دیتے ہیں، اسی طرح دماغی تنزلی اور الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

*۞جنک فوڈ کا زیادہ استعمال۞*
دماغ کے کچھ حصے سیکھنے، یاداشت اور دماغی صحت وغیرہ کے لیے ہوتے ہیں، ان کا حجم ایسے افراد میں بہت چھوٹا ہوتا ہے جو جنک فوڈ جیسے برگرز، فرنچ فرائز اور سافٹ ڈرنکس کے شوقین ہوتے ہیں، دوسری جانب بیریاں، اجناس، گریاں اور سبز پتوں والی سبزیاں دماغی افعال کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہونے والی غذائیں ہیں۔

*۞‌کانوں میں ہر وقت ہیڈ فون لگے رہنا۞*
جب کانوں کے پردے پر ہر وقت ہیڈ فونز کا شور سنائی دے تو سماعت متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، مگر معاملہ صرف کانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ دماغی مسائل جیسے الزائمر اور دماغی ٹشوز ختم ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ حسِ سماعت متاثر ہونے سے دماغ کو بات سمجھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور باتیں یاداشت میں محفوظ نہیں ہوتیں، لہذا ہیڈ فونز ضرور لگائیں مگر ان کا والیوم 60 فیصد سے زیادہ نہ کریں اور ایک وقت میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک انہیں کانوں پر نہ لگائیں۔

*۞سست طرز زندگی۞*
آپ جتنا جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہیں، اتنا ہی دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور یہ سب الزائمر سے بھی جڑے ہوتے ہیں۔ ہفتے میں تین بار کچھ منٹ کی تیز چہل قدمی بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

*۞‌تمباکو نوشی۞*
تمباکو نوشی کے نتیجے میں دماغ سکڑ جاتا ہے اور یہ کوئی اچھی چیز نہیں، اس کے نتیجے میں یاداشت بدترین ہوتی ہے اور دماغی امراض کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا جاتا ہے، تمباکو نوشی کے دیگر نقصانات کے بارے میں بتانا ضروری نہیں جو دل کے امراض، ذیابیطس، فالج اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

*۞حد سے زیادہ کھانا۞*
اگر آپ بہت زیادہ کھانا کھاتے ہیں، چاہے وہ صحت کے لیے ضروری غذائیں ہی کیوں نہ ہوں تو آپ کا دماغ سوچنے اور یاد رکھنے کے لیے مضبوط نیٹ ورک کو تشکیل دینے کے قابل نہیں رہتا، حد سے زیادہ کھانا خطرناک حد تک جسمانی وزن بڑھا سکتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو آگے بڑھ کر دماغی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

*۞سورج سے دوری۞*
اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں قدرتی روشنی نہیں ملتی تو ڈپریشن کا خطرہ تو بڑھتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دماغ کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہے، تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی دماغ کو ٹھیک طرح کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Thursday, 26 January 2017

حفظان صحت کے نبوی اصول


پرہیز کے طریقے اور منافع

زمرہ: طب نبوی مشاہدات

علاج حقیقت میں دو چیزوں پر عمل کرنے کا نام ہے ایک پرہیز دوسرے حفظان صحت جب کبھی صحت کے گڑبڑ ہونے کا اندازہ ہو تو مناسب استفراغ سے کام لیا جائے الغرض طب کا مدار انہیں تین قواعد پر ہے۔ پرہیز دو طرح کے ہوتے ہیں۔
۱۔    ایسا پرہیز جس سے بیماری پاس نہ پھٹکے۔
۲۔    ایسا پرہیز جس سے مزید اضافہ بیماری میں نہ ہو بلکہ مرض جس حال میں ہے کم ا ز کم اسی جگہ رہ جائے۔
پہلے پرہیز کا تعلق تندرستوں سے اور دوسرے کا مریضوں سے ہے اس لئے کہ جب مریض پرہیز کرتا ہے تو اس کی بیماری بجائے بڑھنے کے رک جاتی ہے اور قوتوں کو اس کے دفاع کا موقع ملتا ہے، پرہیز کے سلسلے میں اصل قرآن کی یہ آیت ہے:
وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْجَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْلَا مَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا[المائدة: 6]
”تم بیمار ہو یا سفر کررہے ہو یا تم میں سے کوئی پاخانہ سے واپس ہو یا تم نے عورتوں سے جماع کیا ہو اور تم کو پانی میسر نہ ہو تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو“
یہاں مریض کو پانی سے پرہیز کی ہدایت ہے اس لیے کہ مریض کو اس سے ضرر کا اندیشہ ہے حدیث سے بھی پرہیز کی تائید ہوتی ہے، چنانچہ ام لمنذر بنت قیس انصاریہ کی حدیث میں ہے:
”آپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ میرے یہاں تشریف لائے آپ کے ہمراہ حضرت علیؓ بھی تھے جو بیماری کی وجہ سے کمزور و ناتواں تھے ہمارے یہاں کھجور کے خوشے لٹکے ہوئے تے جناب نبی کریم ﷺ کھڑے ہوکر اسکے کھانے میں مشغول ہوگئے اور حضرت علیؓ بھی اس سے چن کر کھانے لگے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کو مخاطب کرکے فرمایا۔ اے علیؓ تم بہت ناتواں ہو یہاں تک کہ حضرت علیؓ نے کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا، راویہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے جو اور چقندر کے آمیزے سے آش تیار کیا تھا اسے آپ کے پاس لائی رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ اسے لو یہ تمہارے لیے بہت نفع بخش ہے دوسرے لفظوں میں یہ مذکور ہے کہ اس میں لگ جاﺅ کیونکہ یہ تمہارے لیے زیادہ مناسب ہے“
سنن ابن ماجہ میں بھی حضرت صہیبؓ سے ایک روایت مذکور ہے۔
”انہوں نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا آپ کے آگے روٹی اور کھجور رکھی ہوئی تھی آپ نے مجھ سے فرمایا کہ قریب آجاﺅ اور کھاﺅ میں نے ایک کھجور اٹھالی اور کھانے لگا آپ نے فرمایا کہ تم کھجور کھا رہے ہو جبکہ تم کو آشوب چشم ہے۔ میں نے عرض کیا اے رسول اللہ ﷺ میں دوسری جانب سے کھا رہا ہوں یہ سن کر رسول اللہ ﷺ مسکرا پڑے“۔
رسول اللہ ﷺ سے مروی ایک محفوظ حدیث میں ہے:
”جب اللہ کسی سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے محفوظ رکھتا ہے جیسا کہ تم میں سے کوئی اپنے مریض کو کھانے پینے سے بچاتا ہے دوسرے لفظوں میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایماندار بندوںکو دنیا سے محفوظ رکھتا ہے“۔
اور یہ حدیث جو زبان زد عام ہے کہ پرہیز سب سے بڑی دوا ہے اور معدہ بیماری کا گھر ہے اور جو جسم بیماری کا خوگر ہو اس کی عادت کی رعایت کرو، یہ حدیث نہیں ہے بلکہ حارث بن کلدہ کا کلام ہے جو عرب کا بہت بڑا طبیب تھا اس کی نسبت رسول اکرم ﷺ کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے بہت سے محدثین کا یہی قول ہے۔ البتہ نبی ﷺ سے یہ حدیث مروی ہے۔
”معدہ بدن کا حوض ہے جس سے بدن کی تمام رگیں لگی ہوتی جب معدہ صحیح ہوتا ہے تو رگیں صحت کے ساتھ رطوبت لے کر چلتی ہیں اور جب معدہ نا درست ہو تو رگیں رطوبت مرضیہ لے کر بدن میں چلتی ہیں“۔
حارث بن کلدہ کا قول ہے کہ سب سے بڑا علاج پرہیز ہے اطباءکے نزدیک پرہیز کا مطلب یہ ہے کہ تندرست کو ضرر سے بچانا ایسا ہی ہے جیسے مریض اور ناتواں و کمزور کے لیے مضر چیز کا استعمال کرانا، مرض کے سبب سے جو شخص کمزور و ناتواں ہوگیا ہو اسے پرہیز سے بہت زیادہ نفع ہوتا ہے اس لیے کہ اس کی طبیعت مرض کے بعد ابھی پوری طرح سنبھل نہیں پاتی اور قوت ہاضمہ بھی ابھی کمزور ہی ہوتی ہے نیز طبعیت میں قبولیت و صلاحیت ہوتی ہے اور اعضاءہر چیز لینے کے لیے مستعد رہتے ہیں اس لیے مضر چیزیں استعمال کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ مرض کو دوبارہ دعوت دی جائے یہ مرض کی ابتدائی صورت سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کو کھجور کے خوشوں سے چن کر کھجور کھانے سے اس لیے منع فرمایا کہ آپ مرض سے اٹھے تھے لہٰذا آپ کا روکنا اور پرہیز کرانا اعلیٰ درجہ کی تدبیر تھی اس لیے کہ دوا لی تازہ کھجور کے ان خوشوں کو کہتے ہیں جو گھروں میں کھانے کے لیے لٹکائے جاتے ہیں جیسے انگور کے خوشے لٹکائے جاتے ہیں اور پھل ایسے کمزور شخص کے لیے جو مرض سے ابھی اٹھا ہو سرعت استحال اور ضعف طبعیت کی وجہ سے مضر ہوتا ہے اس لیے کہ نقاہت کیوجہ سے کسی غذا کا جواز قسم پھل ہو جلدی ہی استحال ہوجاتا ہے اور طبعیت ضعف کی وجہ سے اس کا دفاع نہیں کرپاتی اس لیے کہ اسے ابھی پہلے جیسی قوت حاصل نہیں ہوتی دوسرے بیماری کے اثرات مٹانے میں ابھی وہ مشغول ہے۔ اور بدن سے پوری طرح اس کا ازالہ کرنے میں مشغول ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ تازہ کھجور میں ایک قسم کی کثافت ہوتی ہے جو معدہ پر گراں ہوتی ہے اس لیے کھجور کھانے کے بعد معدہ اس کی درستگی اور طبعیت اس کی اصلاح میں لگ جاتی ہے جبکہ طبعیت کو ابھی مرض کے آثار مٹانے کا پورے طور پر موقعہ نہیں ملا ہے ایسی صورت میں یہ باقی کام یا تو ادھورا رہ جاتا ہے یا اس میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن جونہی آش جو و چقندر آپ کے سامنے لایا گیا آپ نے اس کے کھانے کا حکم دیا اس لیے کہ یہ ناتواں و کمزور کے لیے بہترین غذا بھی ہے کیونکہ آش جو میں تبرید کےساتھ غذائیت بھی ہوتی ہے اور تلطیف و تلبین کی قوت بھی ہوتی ہے، طبعیت کو جو کمزور و ناتواں کے لیے بہت ضروری چیز ہے خصوصاً جب ماءالشعیر اور چقندر کی جڑ کو پکا کر استعمال کرایا جائے تو ضعف معدہ کے لیے نہایت عمدہ غذا ثابت ہوتی ہے اور اس سے ایسے اخلاط بھی رونما نہیں ہوتے جس سے صحت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہو۔
زید بن اسلمؓ نے بیان کیا کہ فاروق اعظمؓ نے اپنے ایک مریض کو پرہیز کرایا یہاں تک کہ یہ مریض پرہیز کی سختی کی وجہ سے کھجور کی گٹھلیاں چوستا تھا کھانا اس کے لیے بالکل ممنوع تھا۔
خلاصہ کلام یہ کہ پرہیز بیماری سے پہلے سب سے بہتر اور کارگر نسخہ ہے جس سے آدمی بیماری ہی نہیں ہونے پاتا مگر بیماری ہوجانے پر پرہیزسے نفع یہ ہوتا ہے کہ مرض میں زیادتی اور اس کے پھیلنے پر قدغن لگ جاتی ہے اور مرض بڑھنے نہیں پاتا۔

9897440400.
9058315004
حکیم سیف اللہ قاسمی

Thursday, 19 January 2017

مردانہ قوت کیلئے طب نبوی

مردانہ ﻃﺎﻗﺖ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻏﺬﺍﺋﯿﮟ ﻃﺐ ﻧﺒﻮﯼ ﻭ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ :
ﻏﺬﺍ ﮐﺎ ﻗﻮﺕ ﻣﺮﺩﻣﯽ ﺳﮯ ﮔﮩﺮﺍ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮨﻢ ﺭﻭﺯ ﻣﺮﮦ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ‘ ﻭﮨﯽ ﻣﻌﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﮐﺮ ﺧﻮﻥ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﭘﮭﺮ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﻣﺎﺩﮦ ﺗﻮﻟﯿﺪ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺟﻮﮨﺮﺧﺎﺹ ﺍﻭﺭ ﻟﺬﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺮﭼﺸﻤﮧ ﮨﮯ۔ ﻟﮩٰﺬﺍ ﺍﯾﺴﯽ ﻏﺬﺍﻭٔﮞ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺟﻦ ﺳﮯ ﻗﻮﺕ ﻣﺮﺩﻣﯽ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮨﮯ۔
ﮐﭽﮫ ﻣﻘﻮﯼ ﺑﺎﮦ ﻏﺬﺍﺋﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﮐﮭﺠﻮﺭ:
ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﭽﮧ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﺬﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﻧﮧ ﻣﻞ ﺳﮑﮯ ﺗﻮﺧﺸﮏ ﮨﯽ ﺳﮩﯽ۔
ﺍﮔﺮ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺮﯾﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﻭﻻﺩﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻭﮨﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﮭﻼﺗﺎ۔
ﺳﻮﺭﮦٔ ﻣﺮﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺮﯾﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ " ﮐﮧ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮐﺎ ﺗﻨﺎ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﻼﻭٔ ﺗﻢ ﭘﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﮑﯽ ﮐﮭﺠﻮﺭﯾﮟ ﮔﺮ ﭘﮍﯾﮟ ﮔﯽ۔"
ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺯﭼﮧ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﺬﺍ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﮐﮭﺠﻮﺭ ﻣﺰﺍﺝ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﻮﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﺍﺑﻮﻧﻌﯿﻢ ﻧﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﻟﻄﺐ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮐﻮ ﻣﮑﮭﻦ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺑﮩﺖ ﻋﺰﯾﺰ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﺪﻥ ﺑﮍﮬﺘﺎ ﮨﮯ ‘ ﺍٓﻭﺍﺯ ﺻﺎﻑ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﺩﻭﺩﮪ:
ﺍﺑﻮﻧﻌﯿﻢ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻦ ﻋﺒﺎﺱ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧٗ ﺳﮯ ﻧﻘﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺩﻭﺩﮪ ﺑﮩﺖ ﻋﺰﯾﺰ ﺗﮭﺎ۔ ﯾﮧ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻌﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﺪ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺑﺪﻥ ﮐﯽ ﺧﺸﮑﯽ ﮐﻮ ﺩﻭﺭﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ‘ ﻣﻨﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﭼﮩﺮﮦ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺳﺮﺥ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﻗﻮﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﺷﮩﺪ:
ﺍﺑﻮﻧﻌﯿﻢ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﺎ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺷﮩﺪ ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﻋﺰﯾﺰ ﺗﮭﺎ۔ ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﮐﻮ ﺷﮩﺪ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺗﮭﺎ کہ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺷﻔﺎﺀ ﮨﮯ۔
ﺷﮩﺪ ﮐﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻓﺎﺋﺪﮮ ﮨﯿﮟ ‘ ﻧﮩﺎﺭ ﻣﻨﮧ ﭼﺎﭨﻨﮯ ﺳﮯ
ﺑﻠﻐﻢ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻌﺪﮦ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﻮ ﺍﻋﺘﺪﺍﻝ ﭘﺮ ﻻﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﻗﻮﺕ ﺩﯾﺘﺎ
ﮨﮯ ‘ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ‘ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩﮮ ﮐﯽ ﭘﺘﮭﺮﯼ ﮐﻮ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ‘ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﮯ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻟﺘﺎ ﮨﮯ ‘ ﻓﺎﻟﺞ ‘ ﻟﻘﻮﮦ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ۔ ﺭﯾﺎﺡ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺑﮭﻮﮎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﮕﺎﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﮑﮭﻦ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺪ ﻣﻼ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﻣﻮﭨﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻓﻠﻔﻞ:
ﺟﺲ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭘﯿﭙﻞ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ‘ ﻣﻘﻮﯼ ﺩﻣﺎﻍ ‘ ﻣﻘﻮﯼ ﻣﻌﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺮﮎ ﺑﺎﮦ ﮨﮯ۔
ﺑﻠﻐﻢ ﮐﻮ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ‘ ﻧﮕﺎﮦ ﮐﻮ ﺗﯿﺰ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ‘ ﺩﻭﺩﮪ
ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺵ ﺩﯾﮑﺮ ﭘﯿﻨﺎ ﺑﮯﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔

ﺩﺍﺭﭼﯿﻨﯽ‘ ﻟﻮﻧﮓ‘ ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ :
ﺑﮍﯼ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻘﻮﯼ ﻭ ﻣﺘﺤﺮﮎ ﺑﺎﮦ ﮨﯿﮟ۔ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻋﺼﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﺩ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﯿﮟ۔

ﺯﻋﻔﺮﺍﻥ:
ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻘﻮﯼ ﺑﺎﮦ ﮨﮯ ‘ ﺩﻝ ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﺍﻭﺭ ﺑﺼﺎﺭﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﯼ اﺩﻭﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﺗﯿﺰ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﯾﻊ ﺍﻻﺛﺮﺍﺕ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﻘﻮﯼ ﻣﻌﺪﮦ ‘ ﻣﻘﻮﯼ ﻗﻠﺐ ﻭ ﺟﮕﺮ ﮨﮯ۔

ہریسہ:
ﮨﺮﯾﺴﮧ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻗﻮﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﻮﯼ ﺑﺎﮦ ﮨﮯ۔ ﮨﺮﯾﺴﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﯿﮩﻮﮞ ‘ ﮔﻮﺷﺖ ‘ ﮔﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﺎﻟﺤﮧ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﯾﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺑﻌﺾ ﺣﮑﻤﺎﺀ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﮨﺮﯾﺴﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻗﻮﺕ ﮨﮯ۔ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﺣﮑﻤﺎﺀ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮨﺮﯾﺴﮧ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻠﻘﯿﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﭘﺸﺖ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ:
ﺍﺑﻮﻧﻌﯿﻢ ﺑﻦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺟﻌﻔﺮ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡ ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺸﺖ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﻮﺷﺖ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ۔
ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ (ﻃﺐ ﻧﺒﻮﯼؐ ) ۔

ﺧﻮﺷﺒﻮ:
ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮐﺎ ﺭﻭﺡ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺛﺮﺩﻝ ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﭘﺮ ﻓﻮﺭﺍً ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﮔﮩﺮﺍ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﮯ۔
ﺳﻔﺮﺍﻟﺴﺎﺩۃ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡﷺ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽﺧﻮﺷﺒﻮ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﻮ ﺍٓﭖﷺ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺭﺩ ﻧﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖﷺ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺭﺩ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ۔

ﭼﺎﺭﭼﯿﺰﯾﮟ :
ﺍﻣﺎﻡ ﻏﺰﺍﻟﯽ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭼﺎﺭ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
1 ۔ﭼﮍﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ۔
2 ۔ﺍﻃﺮﯾﻔﻞ ﮐﮭﺎﻧﺎ۔
3 ۔ﻣﻐﺰ ﭘﺴﺘﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ۔
4 ۔ﺗﺮﮦ ﺗﯿﺰﮎ ﮐﮭﺎﻧﺎ۔
( ﺍﺣﯿﺎﺀ ﺍﻟﻌﻠﻮﻡ )

ﺍﻧﮉﮮ:
ﺑﻌﺾ ﺣﮑﻤﺎﺀ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﻧﮉﮮ ﺑﮭﯽ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮٔﺛﺮ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﮨﯿﮞﺨﺎﺹ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺍﻭﻻﺩﯼ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﺮﺽ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺩﯾﺴﯽ ﺍﻧﮉﮮ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻣﺮﺽ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﮑﺎﺭﺍ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﺣﺴﯿﺲ:
ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺻﺪﯾﻘﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﺎ ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﷺ ﮐﻮ ﺣﺴﯿﺲ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﺗﮭﺎ۔
ﺣﺴﯿﺲ ﺗﯿﻦ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﮭﺠﻮﺭ ‘ ﻣﮑﮭﻦ ﺍﻭﺭ ﺟﻤﺎ ﮨﻮﺍ ﺩﮨﯽ۔
ﺍﺱ ﻏﺬﺍ ﺳﮯ ﺑﺪﻥ ﻗﻮﯼ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺭﻭﻏﻦ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻟﺶ ﮐﺮﻧﺎ ‘ﺗﻞ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﺎ ‘
ﮐﻠﻮﻧﺠﯽ ‘ ﻟﻮﺑﯿﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ
ﻣﺘﺤﺮﮎ ﺑﺎﮦ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎﺩﻭﺭ ﮐﺮنا:
ﺣﻀﺮﺕ ﮨﺰﯾﻞ ﺑﻦ ﺍﻟﺤﮑﯿﻢ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡ ﷺ ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ ’’ﺑﺪﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻠﺪ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
(ﻃﺐ ﻧﺒﻮﯼؐ )
ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﻃﺒﺎﺀ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺯﯾﺮﻧﺎﻑ ( ﻧﺎﻑ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ) ﺑﺎﻝ ﻣﺮﺍﺩ ﮨﯿﮟ۔

ﻟﮩﺴن:
ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻼﻝ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺳﯿﻮﻃﯽ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻧﮯ ﺟﻤﻊ ﺍﻟﺠﻮﺍﻓﻊ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﻠﻤﯽ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﻧﻘﻞ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻠﻤﯽ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧٗ ﺳﮯ ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻘﻞ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ
"اﮮ ﻟﻮﮔﻮ! ﻟﮩﺴﻦ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮐﺮﻭ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺷﻔﺎﺀ ﮨﮯ۔ ‘‘
ﻟﮩﺴﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮨﯿﮟ۔ﯾﮧ ﻭﺭﻡ ﮐﻮ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺣﯿﺾ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻟﺘﺎ ﮨﮯ ‘ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﻮ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻌﺪﮦ ﺳﮯ ﺭﯾﺎﺡ ﻧﮑﺎﻟﺘﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﺮﻃﻮﺏ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﺕ ﺑﺎﮦ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻨﯽ ﮐﻮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﯽ ﮐﻮ ﺧﺸﮏ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﻣﻌﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﺩ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

[10/15, 10:42] 🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶: طالب دعا
مولانا حکیم سیف اللہ طالب قاسمی میرٹھی
طالب دواخانہ عیدگاہ روڈ گلاوٹھی بلند شھر یوپی انڈیا
🍅🍉🍋🍆🍊🍇🍌🍒💪�🍐🌶🍏🍍🍑🍈🍶🍶👍�👍�👍�👍�👍�👍�
خلق خدا کے مفاد میں آگے ارسال کریں۔

Tuesday, 17 January 2017

مردانہ کمزوری کیلئے نسخے


[8/10, 19:40] 🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶: 

مردانہ طاقت کو بڑھانا ہر تندرست اور نوجوان وبوڑھے کی خواہش ہوتی ہے مگر سوال یہ پیدا ہرتا ہے کہ مردانہ طاقت کو بڑھایا کیسے جائے،۔پرانے وقتوں اور موجودہ دور میں بھی جس کے پاس کوئی ایسا نسخہ ہوتا ہے۔تو وہ اس کو صرف اپنے تک ہی محدود رکھتا ہے۔اور کسی کو بتانا گناہ سمجھتا ہے۔اور اس نسخے کو اپنے ساتھ قبر میں ہی لے جاتا ہے۔ایسے علم کا کیا فائدہ جو اللہ پاک کی مخلوق کا بھلا نہ کر سکے۔اس لیئے میری ان دوستوں سے گزارش ہے کہ جن کے پاس کوئی بھی ایسا نسخہ ہو جس سے مخلوق خدا کا بھلا ہو اس کو عام کریں تاکہ دنیا اور آخرت میں اللہ پاک کرم کریں ذیل میں جو نسخہ بتانے لگا ہوں وہ ہے تو خوراکی نسخہ مگر اس سے مردانہ طاقت کو چار گنا تک بڑھایا جاسکتا ہے۔اس نسخہ سے بدن کی طاقت اور پھرتی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔تھکاوٹ کا پتہ بھی نہیں چلتا ہر مزاج اور ہر عمر کے مرد اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مگر مرد بالغ ہوں ۔نابالغ اس کو استعمال نہ کریں۔ ہوالشافی

نرچھوہارا پنساری سے ملے گا 3عدد لے کر باریک کتر کر1پاو دودھ میں بھگو دیں۔تقریبا 12 گھنٹے لازمی بھگوئیں 12 گھنٹوں کے بعد اس کو گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح یکجان کر لیں اور چولہے پرپکائیں اس میں دارجینی ثابت آدھا انچ ملا لیںجب دودھ اچھی طرح پک جائے تو چولہے سے اتار کر نارمل ٹھنڈا کر کے شہد ملا کر پی لیں۔ انشاللہ مردانہ طاقت 4گنا تک بڑھ جائے گی چند احتیاطیں

شوگر اور بلڈپریشروالے مریض ایک دفعہ پیکر چیک کریں کہ بلڈپریشر یا شوگر تو نہیں بڑھی اسکے علاوہ چھوہارے اس دودھ میں ملائیں جو ایک دفعہ ابل کرٹھنڈا ہوگیا ہو کوشش کریں کہ اس کو ٹھنڈے موسم میں استعمال  کریں۔ مسلسل استعمال نہ کریں وقفہ دے کر استعمال کریں۔  اسکے علاوہ اس میں میوہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں۔اگر بکری کا دودھ استعمال کریں گے تو ٹائمنگ میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ چھوہارا صرف نرچھوہارا ہی لینا ہے۔اور کوئی نہیں۔ آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی ضدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔

[8/18, 06:19] 🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶:
معجون::عضوخا ص کی قوت اور سختی کیلیے
:سنبل50گرام،جاوتری50گرام،جوزبوا50گرام،دارچینی100گرام،تل سیاہ100گرام
تمام چیزوں کا سفوف بنا لیں بعد میں 1300گرام،خالص شہد ملا لیں معجون تیار ہے
مقدارخوراک::3گرام روزانہ صبح نہار منہ آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ
فوائد::عضوخا ص کو قوت اور سختی حاصل ہوتی ہے جریان احتلام پیشاب کے قطرے
آنا اور امساک میں لاجواب اثر رکھتی ہے.

🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶: . ﺟﻦ ﮐﯽ ﻣﻨﯽ پا نی کی طرح ﭘﺘﻠﯽ هے
ﮬﻮﺍﻟﺸﺎﻓﯽ
ﺳﻔﯿﺪ ﻣﻮﺻﻠﯽ. 5ﺗﻮﻟﮧ
ﺛﻌﻠﺐ ﻣﺼﺮﯼ. 5ﺗﻮﻟﮧ
ﺳﻨﮕﮭﺎﮌﮦ ﺧﺸﮏ. 3ﺗﻮﻟﮧ
ﺑﮭﻤﻦ ﺳﻔﯿﺪ 5 ﺗﻮﻟﮧ
ﻣﮕﺮ ﺗﻤﺮ ﺑﻨﺪﯼ . 5 ﺗﻮﻟﮧ
ﺟﻨﺪﺑﺪﺳﺘﺮ. 5 ﺗﻮﻟﮧ
ﺟﺪﻭﺍﮐﮭﺘﺎئی . 5 ﺗﻮﻟﮧ
ﻣﻮﭼﺮﺱ. 5ﺗﻮﻟﮧ
ﺳﺐ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﻮ ﮔﺮﺍﺋﯿﻨﮉ ﮐﺮ ﻟیں ﮐﺴﯽ ﺷﯿﺸﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻔﻮﻅ
ﮐﺮ ﻟﯿﮟ
ﺻﺒﺢ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﭻ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﺳﺎتھ
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮیں ﺟﻦ ﮐﯽ ﻣﻨﯽ پا نی کی طرح ﭘﺘﻠﯽ هے اور
ﭨﺎﺋﯿﻤﻨﮓ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮬﮯ کے لیے بے ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮬﮯ۔

🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶:

ﺳﺮﻋﺖ ﺍﻧﺰﺍﻝ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻨﺪﺭﺟﮧ ﺫﯾﻞ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ
ﻏﺬﺍ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺫﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ۔ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﮐﺎ ﺩﻭﺩﮪ،
ﻣﮑﮭﻦ،ﺑﺎﺩﺍﻡ، ﻣﻐﺰ ﯾﺎﺕ،ﺍﻣﺮﻭﺩ،ﺧﺮﺑﻮﺯﮦ، ﻧﺎﺷﭙﺎﺗﯽ،ﮐﺪﻭ،
ﮔﮭﯿﺎﺗﻮﺭﯼ،ﮐﮑﮍﯼ، ﺍﺳﺒﻐﻮﻝ،ﺑﺎﻟﻨﮕﻮ،ﮒﻭﻧﺪ ﮐﯿﮑﺮ،ﺗﺎﻟﻤﮑﮭﺎﻧﺎ،
ﺍﺑﺮﯾﺸﻢ،ﮔﺎﻭﺯﺑﺎﻥ،ﺗﻠﺴﯽ،ﺷﺮﺑﺖ۔ ﺷﮩﺪ،ﮔﮭﯽ ﻭﻏﯿﺮﮦ۔
ﺳﺮﻋﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮐﺸﺘﮧ ﺟﺎﺕ :
ﮐﺸﺘﮧ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﻭﺭﻕ ﭼﺎﻧﺪﯼ۔ﮐﺸﺘﮧ ﻗﻠﻌﯽ،ﮐﺸﺘﮧ ﺳﯿﭗ
ﻭﻏﯿﺮﮦ۔
ﺳﻔﻮﻑ ﺳﺮﻋﺖ ﺍﻧﺰﺍﻝ :
ﺍﻻﯾﭽﯽ ﺧﻮﺭﺩ، 10 ﮔﺮﺍﻡ،ﺻﻨﺪﻝ ﺳﻔﯿﺪ 10 ﮔﺮﺍﻡ،ﺍﺳﻨﮕﻨﺪ ﮪ
ﻧﺎﮔﻮﺭﯼ، 30 ﮔﺮﺍﻡ،ﮔﻮﻧﺪ ﮐﯿﮑﺮ 30 ﮔﺮﺍﻡ،ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎ
ﮐﺮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﻼ ﻟﯿﮟ ﺑﺲ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ،ﺍ ﻣﺎﺷﮧ
ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺩﻭﺩﮪ ﺻﺒﺢ ﻭﺷﺎﻡ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ
ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﻏﺬﺍ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ۔
ﻣﺎﺟﻮﻥ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺳﺮﻋﺖ ﺍﻧﺰﺍﻝ :
ﻣﻐﺰ ﺑﺎﺩﺍﻡ 100 ﮔﺮﺍﻡ،ﻣﺮﺑﮧ ﮔﺎﺟﺮ 200 ﮔﺮﺍﻡ،ﭘﯿﭩﮭﺎ ﻣﭩﮭﺎﺋﯽ
200 ﮔﺮﺍﻡ،ﺳﺐ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﻼ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ
ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺑﮧ ﮐﺎ ﺷﯿﺮﮦ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﮟ ﺑﺲ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ۔ 10 ﮔﺮﺍﻡ
ﺻﺒﺢ ﻭ ﺷﺎﻡ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﯾﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ۔
ﺗﺮﯾﺎﻕ ﺳﺮﻋﺖ ﺍﻧﺰﺍﻝ :
ﺭﯾﭩﮭﺎ 10 ﮔﺮﺍﻡ، ﮐﺸﻨﯿﺰ 30 ﮔﺮﺍﻡ،ﺯﯾﺮﮦ ﺳﯿﺎﮦ 10 ﮔﺮﺍﻡ،
ﮔﻮﻧﺪ ﮐﯿﮑﺮ 30 ﮔﺮﺍﻡ ﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ 500 ﻣﻠﯽ ﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ
ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﺑﮭﺮ ﻟﯿﮟ ﺻﺒﺢ ﻭﺷﺎﻡ 1 ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ،
ﻧﺴﺨﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺶ ﺧﺪﻣﺖ ﮨﮯ
ﮐﺸﺘﮧ ﭼﺎﻧﺪﯼ 5 ﮔﺮﺍﻡ،ﺍﻻﯾﭽﯽ ﺧﻮﺭﺩ ﺩﺍﻧﮯ20
ﮔﺮﺍﻡ،ﺍﺳﻨﮕﺪﮪ ﻧﺎﮔﻮﺭﯼ 20 ﮔﺮﺍﻡ،ﮔﻮﻧﺪ ﮐﯿﮑﺮ 20 ﮔﺮﺍﻡ
،ﺑﺎﺩﺍﻡ،ﮐﺸﺘﮧ ﺳﯿﭗ10 ﮔﺮﺍﻡ،ﮐﺸﺘﮧ ﺳﻮﻧﺎ
ﻣﮑﮭﯽ10 ﮔﺮﺍﻡ،ﺭﯾﭩﮫﺍ 10 ﮔﺮﺍﻡ،
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺗﯿﺎﺭﮦ
ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺟﺰﺍ ﮐﺎﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﺸﺘﮧ ﺟﺎﺕ ﻣﻼ ﻟﯿﮟ
ﺑﺲ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ، ﺍﯾﮏ ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺻﺒﺢ ﻭﺷﺎﻡ ﺍﺳﻌﻤﺎﻝ
ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔

🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶:

عضو خا ص کیلیےبہترین طلاء
:فلفل دراز10گرام،فلفل سیاہ10گرام،فلفل سفید10گرام،خوب باریک پیس کرپاؤڈربنالیں
کسی پنساری کی دوکان سے مربہ سونٹھ کا شیرہ 100گرام لے لیں سفوف شیرہ میں اچھی طرح
ملائیں پیسٹ سی بن جائے گی پھر کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں
طریقہ استعمال::رات سوتے وقت تھوڑا سا پیسٹ اگلا اور نیچے والا حصہ چھوڑ کر عضوخا ص
پر لگائیں اُوپرکپڑے کی پٹی لپیٹ لیں اگر عضو خا ص پر دانے نکل آئیں تو دو دن کاوقفہ دے
لیں اور عضو خا ص پر دیسی گھی رات کو لگا لیا کریں پھر دودن بعد طلاء کریں اسی طر ح
پندرہ یوم عمل کریں
فوائد::عضو خا ص کے کھجی لاغری ٹیڑھاپن اور تمام نقائص دور ہوں گے سختی و قوت پیدا
ہو گی بڑے بڑے مہنگے طلاؤں سے بہتر سستا علاج ہے۔

🍶HAKIM SAIFULLA QASMI 🍶:

سفوف قوت باہ،شباب کامل،ایٹم بم
ایک ایسا نسخہ جسکی مثال نہی ملتی،سنیاسی مہوسی و حکیم اس نسخہ سے"بزاروں نامردوں"کو مردکامل و جواں بنا کر چلے گئے.یہ سفوف سرعت انزال،جریان،احتلام،ضعئف باہ مردانہ کمزوری کے خاتمہ منیں اپنا ثانی نہی رکهتا.نامرد کو مرد کامل اور بوڑهوں کو ایک بار جوانی کے لطف سے دوبالا کر دینا اسکا ادنی سا کرشمہ هے.
یہ نسخہ خاص مغلظ منی، مولد خون، ،مقوی اعضایہ ریئسہ شہوت انگیز اور ممسک خاص هے. جسکے چند دن کے استعمال سے بدن منیں کرنٹ دوڑتا هے.مدتوں سے چلی آرهی نقاهت کمزوری کا قلع قمع کر کے جسم منیں طاقت و قوت خاص کا طوفان پیدا کرتا هےضعف باہ کے پرانے مریضوں کے لیے آب حیات کا کام دیتا هے سپرم منی کو طاقت ور بنا کے اولاد کے قابل کرتا هے مردانہ کمزوری کی اکسیر الااثر دوا جس سے جوهر حیات بکثرت پیدا هوتا هے .رقت منی کو گاڑهاکرکےلمحات خاص کو دیر تک طولانی کر کے حقیقی شباب سے همکنار کرتا هے..نسخہ صدری نوٹ کیجئے اور دعا دیجئے..
موصلی سفید انڈین،ثعلب معصری،ثعلب پنجہ،گوند چہار،سمندر سوکہ،مصطگی رومی بهوپلی،کمرکس اسبغول چهلکا الیچی سبز ،سنگهاڑا،بئج بند،مغزچہار مغزبادام بهمن سرخ بهمن سفید.دار چینی
تخم شلغم،تخم ریحان،سلاجیت ،فنرق...سب 1تول لیجئے برگد کا دودهه 10ml ..............
ترکیب!21 اجزا تمام کو کوٹ چهان کر سفوف بنا لیجئے آخر پر تهوڑا تهوڑا شیر برگد ڈال کر رگڑتے جانیں بس سفوف تیار هے کسی صاف شیشی منیں ڈالکر محفوظ کر لیجیے
نیم گرم دودهه سے دن منیں ائک چمچ استعمال کر کے وہ مزہ لیجئے بادشاہ وزیر امیر کبیر اٹهیا کرتے تهے.زندگی میں نئ روح پهونک دینے والا یہ نسخہ کسی بهی عمر اور موسم میں اطمنان سے استعمال کیا جاسکتا هے
جو احباب بنا نہ سکںں وہ خود آکر یا بزریہ ڈاک بهی منگوا سکتے- مزید معلومات کے لئیے فون کریں ۔

                                        : طالب دعا
MAULANA HAKIM SAIFULLA TALIB QASMI MEERUTHI
TALIB DAWAKHANA EEDGAH ROOD QASBA GULAOTHI. BULAND SHAHAR UP INDIA
PIN 203408
P9897440400
9058315004

Contact Form

Name

Email *

Message *