Pages

Friday 20 January 2017

سلام اس پر کہ ۔ ۔ ۔

"میں نے اپنی مشہور نظم "ظہور قدسی"(سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی) کہی تو اسے لے کر مولانا(مناظر احسن گیلانی) مرحوم کی خدمت میں حاضر ہوا۔وہ ان دنوں عثمانیہ یونیورسٹی کے قریب رہتے تھے،میں نے نظم سنائی،تو ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑیاں رواں ہوگئیں۔کاش! عشقِ رسولؐ کے ان موتیوں کو میں چن سکتا!میری اس نظم پر مولانا گیلانی مرحوم نے مقدمہ لکھا اور نظم کی شہرت و مقبولیت کی جو پیشگوئی انہوں نے اس وقت کی تھی وہ بعد میں جاکر حرف بہ حرف پوری ہوئی ۔میری سعادت اور خوش نصیبی کی انتہا ہے کہ دو سال پہلے جب میں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی تو مسجدِ نبوی کے دروازے پر یہ نظم(ظہورِ قدسی) کتابی صورت میں تقسیم ہورہی تھی۔"---ماہرؔ القادری

ظہورِقدسی

وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين

سحر کا وقت ہے معصوم کلیاں مسکراتی ہیں
ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی ہیں

مئے عشرت چھلکتی ہے ستاروں کے کٹاروں سے
ابلتی ہے شرابِ خلد،مٹی کے سکوروں سے

کھبی جاتی ہے آنکھوں میں گل و لالہ کی رعنائی
کہ جیسے در حقیقت خاک پر جنت اتر آئی

لٹاتے ہیں درِ خوشی آب گلزاروں کے فوارے
خوشی سے جگمگاتے ہیں ثوابت ہوں کہ سیارے

بہارِ شبنمِ گل چور ہے کیفِ جوانی میں
نہا کر جیسے آئی ہے ابھی کوثر کے پانی میں

خوشی کے گیت گائے جارہے ہیں آسمانوں پر
درودوں کے ترانے ہیں فرشتوں کی زبانوں پر

سجائی جا رہی ہے محفلِ ہستی قرینے سے
وہ جلوے کار فرما ہیں گزر جائیں جو سینے سے

طرب کے جوش سے ایک ایک ذرہ مسکراتا ہے
زمیں کی آج قسمت پر فلک کو رشک آتا ہے

زمیں سے آسماں تک نور کی بارش ہی بارش ہے
کسی کی بے نیازی آج سرگرمِ نوازش ہے

ستاروں کے کنول جلوہ فگن رنگین و سادہ ہیں
فرشتے بہرِ استقبال ہر سو استادہ ہیں

اشارے ہو رہے ہیں گلشنِ جنت کے پھولوں میں
وہ رعنائی نظر آتی ہے،مکہ کے ببولوں میں

برستے ہیں گہر انوار کی میزابِ رحمت سے
کبوتر رقص میں ہیں بامِ کعبہ پر مسرت سے

مسرت کے اثر سے مثلِ صبحِ خلد ہیں خنداں
حرم کے در،منا کی وادیاں،عرفات کا میداں

ابھی جبریل اترے بھی نہ تھے کعبہ کے منبر سے
کہ اتنے میں صدا آئی یہ عبداللہ کے گھر سے

مبارک ہو شہِ ہر دوسراتشریف لےآئے
مبارک ہو محمد مصطفٰی تشریف لے آئے

مبارک ہو غمگسارِ بیکساں تشریف لے آئے
مبارک ہو شفیعِ عاصیاں تشریف لے آئے

مبارک ہو نبیؐ آخری تشریف لے آئے
مبارک ہو جہاں کی روشنی تشریف لے آئے

مبارک ہادیء دینِ مبین تشریف لے آئے
مبارک رحمۃ اللعالمین تشریف لے آئے

مبارک رہبروں کے پیشوا تشریف لے آئے
مبارک صدرِ بزمِ انبیاء تشریف لے آئے

مبارک دست گیرِ بے نوا تشریف لے آئے
مبارک دردمندوں کی دعا تشریف لے آئے

مبارک مخبرِؐ صادق لقب تشریف لے آئے
مبارک سیدِ والا نسب تشریف لے آئے

مبارک خاتمِ پیغمبراں تشریف لے آئے
مبارک ہو امیرِ کارواں تشریف لے آئے

مبارک زندگی کا مدعا تشریف لے آئے
مبارک ہو کہ محبوبِ خدا تشریف لے آئے

مبارک پیکرِ صبر و رضا تشریف لے آئے
مبارک جدِ شاہِ کربلا تشریف لے آئے

مبارک قبلہء اربابِ دیں تشریف لے آئے
مبارک صادق الوعد و امیں تشریف لے آئے

مبارک صبح کو شمس الضحٰی تشریف لے آئے
مبارک رات کو بدرالدجٰی تشریف لے آئے

مبارک کاشفِ اسرارِ حق تشریف لے آئے
مبارک مظہرِ انوارِ حق تشریف لے آئے

مبارک حسن کو حسنِ ادا تشریف لے آئے
مبارک عشق کو جانِ وفا تشریف لے آئے

مبارک ہو رسولِؐ محتشم تشریف لے آئے
مبارک ہو نبیء محترم تشریف لے آئے

مبارک قاسمِ خلد و جناں تشریف لے آئے
حریمِ قدس کے ساکن کہاں تشریف لے آئے

وہ آئے جن کے آنے کی زمانہ کو ضرورت تھی
وہ آئے جن کی آمد کے لیے بےچین فطرت تھی

وہ آئے نغمہء داؤد میں جن کا ترانہ تھا
وہ آئے گریہء یعقوب میں جن کا افسانہ تھا

وہ آئے مہرِ عالمتاب تھا جن کا حسیں چہرا
وہ آئے جن کے ماتھے پر شفاعت کا بندھا سہرا

وہ آئے جن کی خاطر مضطرب تھی وادیء بطحا
وہ آئے جن کے سجدوں کے لیے کعبہ ترستا تھا

وہ آئے جن کو ابراہیم کا نورِ نظر کہیے
وہ جن کو اسماعیل کا لختِ جگر کہیے

وہ آئے جن کے آنے کو گلستاں کی سحر کہیے
وہ آئے جن کو ختم الانبیاء خیرالبشر کہیے

وہ آئے جن کے ہر نقشِ قدم کو رہنما کہئے
وہ آئے جن کے فرمانے کو فرمانِ خداکہئے

وہ آئے جن کو رازِ کن فکاں کا پردہ در کہیے
وہ آئے جن کو حق کا آخری پیغامبرؐ کہیے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيماً

سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

سلام اس پرکہ اسرار محبت جس نے سمجھائے
سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی
سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی

سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *