Pages

Monday 9 January 2017

لوگ کہتے ہیں !

لوگ کہتے ہیں
مرد عورت برابر ہیں

مگر اللہ پاک  فرماتے ہے
"لَيْسَ الذَّكَرُ كَالأُنثَى"
ذکر (مرد) انثی (عورت) جیسا نہیں ہوتا “القرآن)
===========================

لوگ کہتے ہیں
آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً
:(1400 سال پہلے )
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیااور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا “
(المائدہ 3)
===========================

لوگ کہتے ہیں
اپنے وطن کی مٹی کی قسم کھاؤ ، اپنی ماں کی قسم کھاؤ

مگر نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
“جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا“
(رواہ ابو داود)
===========================

لوگ کہتے ہیں
آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً
تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]
===========================

لوگ کہتے ہیں
ایسا کیوں یا رب. . اتنا ظلم کیوں یا رب. .  اتنی سختی کیوں یا رب؟؟

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ
اللہ جو کام کرتا ہے اس کے لیے وہ کسی کے آگے جواب دہ نہیں
اس کی باز پرس نہیں کی جائے گی
[الأنبياء : 23]
===========================

لوگ کہتے ہیں
پریشانیوں اور مصیبتوں نے عمر ہی گھٹا دی

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاء أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَ يَسْتَقْدِمُونَ
اور ہر ایک گروہ کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔
جب وہ آ جائے تو نہ تو ایک گھڑی دیر ہو سکتی ہے نہ جلدی
[الأعراف : 34]
===========================

لوگ کہتے ہیں
آج کا دن بڑا منحوس تھا ، یہ دن میرے لیے بڑا برا دن تھا ، زمانہ بڑا غدار ہے

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
حدیث القدسی
ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے
وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں
ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے
اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں
(متفق علیہ )
===========================

لوگ کہتے ہیں
مال جمع کرو یہ تمھارے لیے بہتر ہے

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
َأَنفِقُوا خَيْراً لِّأَنفُسِكُمْ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(اللہ کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔
اور جو نفس کی حرص سے بچا لئے گئے تو وہی ہدایت پانے والے ہیں
[التغابن : 16]
===========================

لوگ کہتے ہیں
تعویذ پہن لو پریشانیوں سے بچ جاؤ گے ، کامیاب ہو جاؤ گے

مگرنبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
اگر تو اسے پہننے ہوئے مر جائے تو کبھی کامیاب نہیں ہوگے
(کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگے )
(رواہ احمد وابن حبان)
===========================

لوگ کہتے ہیں
اولیاء کی قبروں پر تعظیم کے لیے انہیں سجدہ کرنا اور ان سے دعائیں کرنا جائز ہے

مگرنبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
تم سے پہلے کی قوميں اپنے انبياء کي قبروں کو مساجد بنالیتی تھيں ،
خبردار قبروں کو سجدہ گاہ نا بنانا
ميں تمھيں اس چيز سے روک رہا ہوں
(مشکوۃ)
===========================

لوگ کہتے ہیں
قبر والوں کو پکارو وہ تمھاری پکار سنتے ہیں

مگر اللہ پاک فرماتے ہیں
جسے تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھارے جیسے بندے ہی ہیں
اور جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کا کوئی جواب نہیں دے سکتے
(الاعراف 194)(الرعد 14)
===========================

*آخر میں آپ سے ایک سوال*
*آپ لوگوں کی بات مانتے ہیں*
*یا*
*اپنے اللہ اور رسول الله ﷺ  کی؟*

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *