Pages

Wednesday 18 January 2017

ناسمجھی کاسفر

ہماری زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں کبھی سمجھ نہیں آئیں گی لیکن ہوتے حقائق ہیں ہوتی حقیقتیں ہیں ہم زندگی کابہت سارا سفرناسمجھی میں کرکے یہاں سے رخصت ہوجاتے ہیں ۔

ضروری نہیں کہ وہ سفرہمیں سمجھ میں آئے ماں کے پیٹ میں ساراناسمجھی کاسفرہے، میں اپنی چاہت سے پیدانہیں ہوا، اپنی مرضی سے پیدانہیں ہوا، میرے رب کاامرتھا میں انسان کے پیٹ میں آیا ، کسی کتے کے پیٹ میں نہیں آیا، کسی گدھے، سوراورخنزیرکے پیٹ میں نہیں آیا، انسان کے پیٹ میں آیا۔ یہ اس کی شان کریمی ہے اس کاکرم ہے۔
اس پہ میرا آپنا زورنہیں تھا میری اپنی مرضی نہیں تھی۔ اورمیری کوئی اپنی چاہت نہیں تھی یہ اس کاکرم ہوا کہ میں انسان کے پیٹ میں داخل کردیاگیا۔

وہ انسان ناسمجھی کاسفرہے، جس کامیری سمجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے ماں کے پیٹ میں اندھیردنیامیں چنددن میں نے گزارے اورماں کے پیٹ کے بعدمیرا کچھ شعورکاسفرہے ایک موت ایسے واقع ہوئی بچے کی کہ ماں کویادنہ رہا ، بچے کومیلے کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں ڈال دیا اب جوکھولا بچے کاکچھ نہ بچا۔ بچے کوکوئی خبرنہیں کہ مجھے کس اندھیردنیامیں ڈالا جارہا یہ ناسمجھی کاایک سفرہے۔

یہ طے کررہے ہیں اورطے کرتے کرتے زندگی میں ایک وقت آتاہے جب زندگی میں شعور اوراحسا س بیدارہوتاہے اورشعوراحساس بیدارہوتے انسان اپنے آپ کو کچھ سمجھ بیٹھتاہے اوراللہ دیتابھی ہے کسی کاکیا فن، کسی کاکیازندگی کاانداز، وہ بندہ اپنے وقت کامولا ہوتاہے ، مولا سے مراد خدابھی ہوتاہے اورمولاسے کسی سبجیکٹ کااستادبھی ہوتاہے۔ مولا کے کئی معانی ہیں۔ لیکن پھرویہی ناسمجھی کی زندگی۔

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *