Pages

Wednesday 4 January 2017

خوبصورتی کیلئے گھریلو ٹوٹکے

[8/1, 19:45] Hakim saifulla qasmi: طالب دعا
مولانا حکیم سیف اللہ طالب قاسمی میرٹھی
طالب دواخانہ عید گاہ روڈ گلاوٹھی بلندشہر یوپی انڈیا
Phone 9897440400
What's App9058315004

🌿🐉🌱🌴🌳🌲🎄🌵🐲☘🍀🎍🎋🍃🍂🍁🌾🍄💐🌸🌼🌷🌹🌻🌺🌰🎃🍌🍉🍇🌶🍆🍅🍍🍑🍋🍊🍐🍒🍈🍎🍏🍓🌽🍠

دوسرے تمام لوگوں کے فائدے کے لئے آگے ضرور شیئر کریں
[8/7, 22:00] Hakim saifulla qasmi:

خوبصورتی بڑھانے والے 5 گھریلو ٹوٹکے

کئی گھریلو ٹوٹکے وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتے رہے ہیں اور آج بھی پرکشش نظر  آنے کے لیےاستعمال کیے جاتے ہیں۔ ان ہی میں سے چار ایسے ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

آملہ

آملہ صحت کے اعتبار سے متعدد اعتبار سے فائدہ مند ہے۔ پیکج آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے جس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا۔ ویٹامن سی کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، انفکشنز سے دور رہتے ہیں اور جلد کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔جلد پر آملہ لگانے سے یہ ایک قدرتی 'سن بلاک' کا کام کرتا ہے اور جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو یو وی ریز سے بھی بچاتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آملہ کو باہر جانے سے 20 سے 30 منٹ قبل لگالیں۔

ملتانی مٹی

ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے۔ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہوجاتا ہے۔ ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے 'ڈارک سرکلز' کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔

چندن

چندن کے پیسٹ یا اسے تیل کی شکل دینے پراس میں جراثیم کش خواص پائے گئے ہیں۔ اسے جلد پر لگانے سے نشان زدہ ٹشو ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ جن افراد کو زیادہ دانے نکلنے کی پریشانی ہے، یہ ان کے لیے بھی مفید ہے۔

ابٹن

قدرتی اجزا کے اس آئرویدک مکسچر کو چہرے کے بال کم کرنے، رنگت نکھارنے اور جھائیاں مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اگر آپ خشک جلد کے حامل ہیں تو ابٹن کو ناریل دودھ میں ملاکر لگانے سے یہ قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتا ہے۔
[8/7, 22:00] Hakim saifulla qasmi: خواتین چہرے کی خوبصورتی کے لیے کیا کریں؟

تقریباً سب خواتین ہی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنا چاہتی ہیں اور ذیادہ سے ذیادہ خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔
اس ٹیبل پر غور کریں

الف۔غذا اور غذائیت چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی غذا کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جو کھا رہے ہیں اس کو دیکھیں اور اس پر توجہ دیں۔

ب۔اپنے اعصاب کو مظبوط بنانے کے لیے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تاکہ بڑھتی عمر کے اثرات آپ کے چہرے پر نہ آسکیں۔

ج۔ ذیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں رہنا چہرے پرجھریاں ڈال دیتا ہے۔ اگر آپ چہرے کی جلد کر تروتازہ رکھنا چاہتی ہیں تو خود کو سورج کی ذیادہ روشنی سے بچائیں۔

د۔اگر آپ کی نیند کا دورانیہ کم ہے تو اس کے اثرات بہت جلد آپ کے چہرے پر نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ خود کو تھکاوٹ اور اعصابی تناؤ سے بچانے کے لیے بھر پور نیند ضروری ہے۔

ر۔ خواتین عمر کے اثرات چھپانے کے لیے میک اپ کرتی ہیں جو چہرے کی جلد کے لیے نقصان کا باعث ہی ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *