Pages

Thursday 26 January 2017

توہین رسالت

مسجد کے سپیکر پر مولوی صاحب نے اعلان فرمایا کہ ،
’’فلاں نے توہین ِ رسالت کر دی ہے ۔
اسے جہنم واصل کرنے کے لیے پہنچو‘‘

یہ سنتے ہی دودھ میں پانی ملاتا ہوا بھولا گجر ،
مرچوں میں پسی ہوئی اینٹیں ملاتا ہوا علم دین پنساری ،
صاحب تک رشوت پہنچانے کے لیے رقم لیتا ہوا کسٹم کا بابو چپراسی ،
ساری رات پورنو فلمیں دیکھ کر ابھی ابھی سونے والا نوجوان سویٹی پرنس عامر ،
موٹر سائیکل سوار سے رشوت لیتا ہوا کانسٹیبل محمد نواز ،
ساری رات دھندہ کرکے ابھی ابھی سونے والا ہیرا منڈی کا دلال ساقا کنجر ،
بطور مٹن گدھے کا گوشت بیچتا ہوا ماجھا قصائی ، میٹر میں کم بجلی کی کھپت دکھانے کے لیے نذرانے وصول کرتا ہوا میٹر ریڈر غلام رسول ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سب فورا اپنے کام چھوڑ چھاڑ کر اپنے ہاتھوں میں ڈنڈے ، پتھر ، اینٹیں اور منہ میں گالیاں لیے
مولوی کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے دوڑے
تاکہ گستاخ کو جہنم واصل کرکے اپنے لیے جنت کمائیں ،
سبحان اللہ

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *