Pages

Sunday 22 January 2017

علامہ اقبال

علامہ اقبال دنیا بھر میں قادر الکلام شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ مفکر اسلام اور سیاسی قائد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ایسے رجلِ عظیم کی زندگی کے واقعات کا ان کی جزئیات و کیفیات کے ساتھ سامنے آنا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔زمانہ طالب علمی میں جب علامہ اقبال گورنمنٹ کالج لاہور کے ہوسٹل میں رہا کرتے تھے تو انہیں بی اے کا طالب علم ہونے کے سبب علیحدہ کمرہ ملا ہوا تھا۔ اسی کمرے میں حضرت علامہ اقبال”میرِ مجلس“ ہوا کرتے تھے اور فرشی نشست پر ”حُقے“ کا دور چلا کرتا تھا۔ میر غلام بھیک نیرنگ جو ایسی مجلسوں کے چشم دید گواہ تھے انہوںنے علامہ اقبال کی طبیعت کے بارے میں بیان کیا”اقبال کی طبیعت میں ایک گونہ قطبیت تھی اور وہ ”قطب از جانمی جنبد کا مصداق“ تھے۔ سر عبدالقادر بھی علامہ اقبال کو کبھی کبھی ”قطب از جانمی جنبد“ کہہ کر چھیڑا کرتے تھے اور علامہ اقبال کو یہ بات اس لئے کہی جاتی تھی کہ وہ نقل و حرکت کے بارے میں بہت تساہل برتا کرتے تھے اور تقریبات میں شرکت کرنے سے بھی اسی لئے گھبراتے تھے کہ کون رسمی تیاریوں کے چکر میں پڑے کیونکہ اقبال عموماً سادہ سے کُرتے اور تہبند میں رہا کرتے تھے۔ لیکن مفکرِ اسلام ‘ فلسفی اور عظیم پیغام سے آراستہ شاعری کرنے والے اقبال وقت آنے پر اُٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ باندھتے ہیں تو1905ءمیں یورپ کا رختِ سفر باندھتے ہیں۔ ستمبر میں لاہور سے دہلی اور پھر ایک دن دہلی قیام کرنے کے بعد بمبئی روانہ ہوتے ہیں۔

علامہ اقبال دہلی قیام کے ایک دن کو یوں گزارتے ہیں کہ انہوں نے جو نظم”التجائے مسافر“ کے عنوان سے لکھی ہوتی ہے اسے وہ بہ درگاہ حضرت محبوب الہیؒ کے سرہانے بیٹھ کر بآوازبلند پڑھتے ہیں :چلی ہے لے کے وطن کے نگار خانے سےشراب علم کی لذت کشاں کشاں مجھ کوشگفتہ ہو کے کلی دل کی پھول ہو جائےیہ التجائے مسافر قبول ہو جائے1903ءمیں جب علامہ اقبال کے بھائی عطا محمد پر بلوچستان میں ایک مقدمہ درج ہُوا تو اس دورِ ابتلا میں انہوں نے 35 اشعار پر مشتمل ایک نظم ”برگ گل بر مزار مقدس حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءدہلوی“ کے عنوان سے لکھ کر خواجہ حسن نظامی کی وساطت سے حضرت محبوبِ الٰہی کے مزار پر بھیجی۔ علامہ اقبال کی یہ نظم عرس کے موقع پر پڑھی گئی اور یہ شعر مزار کے دروازے پر لکھ کر لگا دیا گیا :ہند کا داتا ہے تُو تیرا بڑا دربار ہےہو عنایت کچھ ملے مجھ کو بھی اس دربار سےعلامہ اقبال نے دہلی حضرت محبوبِ الٰہی کے مزار پر حاضری دیتے وقت کے تاثرات کو یوں قلمبند کیا:
”اﷲ اﷲ حضرت محبوبِ الٰہی کا مزار بھی عجیب جگہ ہے بس یہ سمجھ لیجئے کہ دہلی کی پرانی سوسائٹی حضرت کے قدموں میں مدفون ہے“۔

علامہ اقبال اس مزار پر حاضری کے بعد رخصت ہوئے تو کہتے ہیں ”شام کے قریب ہم اس مزار سے رخصت ہونے کو تھے سیّد غلام بھیک نیرنگ نے کہا کہ”میاں مرزا غالب مرحوم کے مزار کی زیارت بھی ہو جائے کہ شاعروں کا حج یہاں ہی ہوتا ہے اور پھر اقبال اس ویران گوشے میں چلے گئے جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں ”یہاں ایسا گنج معانی مدفون ہے جس پر دہلی کی خاک ہمیشہ ناز کرے گی۔“ اور اتفاق کی بات ہے کہ اس وقت ایک نہایت خوش آواز لڑکے نے غالب کے مزار کے قریب بیٹھ کر غالب کی یہ غزل چھیڑ دی :دل سے تری نگاہ‘ جگر تک اُتر گئیعلامہ اقبال فرماتے ہیں کہ اس لڑکے نے ایک شعر ایسا گنگنانا شروع کیا کہ جس پر میرا ضبط ٹوٹ گیا۔ آنکھیں پُرنم ہو گئیں اور بے اختیار لوحِ مزار کوبوسہ دے کر اس حیرت کدہ سے رخصتہُوا وہ شعر یہ تھا
وہ بادہ شبانہ کی سرمستیاں کہاں
اُٹھیے بس اب کہ لذت خواب سحر گئی!

اور پھر وہ وقت آ گیا کہ علامہ اقبال دہلی کے دوستوں سیّد غلام بھیک نیرنگ اور شیخ محمد اکرام سے رخصت ہو کر اور شہنشاہ ہمایوں اور داراشکوہ کے مزار کی خاموشی کو حیرت کے ساتھ دور دور سے سوچ کر ہی بمبئی رخصت ہو گئے کیونکہ وقت کم تھا اور منزل بہت دور تھی!

علامہ اقبال کی شاعری کی عظمتوں سے اک جہاں آگاہ ہے مگر علامہ اقبال کے نثریہ اظہار میں پایا جانے والا سوز و گداز اور پھر غنائیت سے ابھی تک کم لوگ ہی آشنا ہیں۔ علامہ اقبال بمبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے قیام کی روئیداد لکھتے ہوئے کہتے ہیں ”ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ میں ایک شام نیچے کی منزل میں کرسی پر بیٹھا ہُوا تھا کہایک پارسی مرد بغل میں دبائے کوئی چیز چھپا رہا تھا لیکن میں نے خوشی سے اس کو اپنا شوق پورا کرنے کا کہہ دیا تو بولا ”سراب شوک پینے سے سبھی گم دور ہو جائے“ کچھ دیر بعد علامہ اقبال کو ایک اور شخص ملا جوبتانے لگا کہ میں چین سے آیا ہوں اور تجارت کرتا ہوں، اس شخص نے گِلہ کیاکہ چینی لوگ ہماری چیزیں نہیں خریدتے۔ علامہ اقبال کو اس بات سے اندازہ ہو گیاکہ چین اب معاشی ترقی اور تجارت میں آگے آ جائے گا۔ علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ میں نے دل ہی دل میں کہا ”شاباش.... افیمیو شاباش.... نیند سے بیدار ہو جائے .... ابھی تم آنکھیں مل رہے ہو اور دیگر قوموں کو اپنی اپنی فکر پڑ گئی ہے۔ علامہ اقبال بمبئی سے یورپ روانہ ہونے کے لئے بحری جہاز میں سوار ہوئے اور کئی دن تک سمندر کی خوفناک لہروں کے جلال اور پھر لہروں کے سکوت کو دیکھتے دیکھتے 12 ستمبر کو لندن کے ساحلپر پہنچ کر اپنے تاثرات یوں قلمبند کرتے ہیں ”ساحل عرب کے تصور نے جو ذوق و شوق اس وقت دل میں پیدا کر دیا ہے اس کی داستان کیا عرض کروں؟ بس دل یہی چاہتا ہے کہ زیارت سے اپنی آنکھیں منور کر لوں۔ اے عرب کی مقدس سرزمین! تجھ کو مبارک ہو! تُو ایک پتھر تھی جس کو دنیا کے معماروں نے رد کر دیا تھا مگر ایک یتیم بچے نے خدا جانے تُجھ پر کیا افسوں پڑھ دیا کہ موجودہ دنیا کی تہذیب و تمدن کی بنیاد تُجھ پر رکھی گئی۔“علامہ اقبال جب 1932ءمیں گول میز کانفرنس میں شریک ہونے گئے تو واپسی پر ہسپانیہ گئے اور مسجد قرطبہ میں نماز پڑھی اور ہسپانیہ کے دارلخلافہ ”میڈرڈ“ میں ”اسلام اور ہسپانیہ“ کے عنوان سے وہاں کے وزیر تعلیم کےکہنے پر لیکچر دے کر روحانی تسکین حاصل کی۔ حضرت علامہ پر زیارت مسجد قطبہ کے جو غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے وہ چاہتے تھے کہ دوسرے بھی اس سے فیضان حاصل کریں۔ خاص طور پر وہ اپنے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال کے لئے یہ خواہش رکھتے تھے کیونکہ وہ ڈاکٹر جاوید اقبال کو وہ ورثہ سونپنا چاہتے تھے جو مسلمانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ان کے دل و دماغ میں تھا۔ علامہ اقبال نے ایک تصویری کارڈ اپنے بیٹے کے لئے روانہ کیا جس پر لکھا ہوا تھا ”میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ میں اس مسجد کے دیکھنے کےلئے زندہ رہا۔ یہ مسجد تمام دنیا کی مساجد سے بہتر ہے۔ خدا کرے کہ تم جوان ہو کر اس عمارت کے انوار سے اپنی آنکھیں روشن کرو۔“ ڈاکٹر جاوید اقبال کو 1941ءمیں لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد اٹلی میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کی وجہ سے ہسپانیہ کی سیاحت کا موقع ملا اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی کئی خواہشات میں سے ایک یہ خواہش عرصہ دراز کے پوری ہو سکی۔ ہسپانیہ کی سرزمین سے واپسی پر علامہ اقبال نے ”ہسپانیہ“ کے عنوان سے نظم لکھی۔ہسپانیہ تو خون مسلمان کا امیں ہےمانند حرم پاک ہے تو مری نظر میںپوشیدہ تری خاک میں سجدوں کے نشاں ہیںخاموش اذانیں ہیں تیری بادِ سحر میںروشن تھیں ستاروں کی طرح ان کی سنانیں خیمے تھے کبھی جن کے تیرے کوہ و کمر میںپھر تیرے حسینوں کو ضرورت سے حناکی؟باقی ہے ابھی رنگ مرے خون جگر میںکیونکہ خس و خاشاک میں دب جائے مسلمانمانا وہ تب و تاب نہیں اس کے شرر میںدیکھا بھی دکھایا بھی‘ سنایا بھی سنا بھیہے دل کی تسلی نہ نظر میں‘ نہ خبر میںآخر میں یہ یاد کرنا ضروری ہے کہ یہ 21 اپریل کی بات ہے جب ”جاوید منزل“ میں ہجوم تھا۔ ایک کمرے میں ایک میت رکھی ہوئی تھی۔ یہ میت اس مردِ قلندر کی تھی کہ جس نے اپنے نغموں کے ذریعے مسلمان قوم کو زندگی کا پیغام دیا تھا۔ کہتے ہیں علامہ محمد اقبال کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے کوئی بڑے آرام اور سکونکی نیند سو رہا ہے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال کا اسلامیہ کالج سے جنازہ بادشاہی مسجد لے جایا گیا اور یہ وہی اسلامیہ کالج ہے جہاں تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے پہلے ”شہید“ کی لہو سے رنگی ہوئی قیمض ڈاکٹر مجید نظامی نے سنبھال کر رکھی ہوئی ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقبال کے نئےگلستان کے خواب کی تعبیر کے گلاب کھل کر نئے ملک کی خوشبو میں رچ بس چکے تھے۔

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *