Pages

Monday 9 January 2017

داد کا علاج

[8/11, 12:00] 🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶: तालिबे दुआ  
मोलाना हकीम सैफुलला तालिब कासमी मेरठी
तालिब दवाखाना ईदगाह रोड गुलावठी बुलन्द शहर यूपी भारत

Phone 9897440400
What's App9058315004
🍠🌽🍓🍏🍎🍈🍒🍐🍇🌶🍆🍅🍍🍑🍋🍊🍉🍌🎃🌰🌺🌻🌹🌷🍃🍂🍁🌾🍄💐🌸🌼🎋🎍दूसरे लोगों के फायदे के लिये आगे जरूर शेयर करें       शुकि्या

[8/26, 17:49] 🍶HAKIM SAIFULLA  QASMI 🍶: *داد سے نجات پانے کے 9 گھریلو ٹوٹکے*

داد جلد پر ہونے والا انفیکشن ہوتا ہے جس سے جلد کے کسی خاص حصے پر ایک سرخ رنگ کا دائرہ بن جاتا ہے ۔ داد خطرناک تو نہیں ہوتا البتہ اس میں ہونے والی خارش انسان کو بے چین کردیتی ہے ۔ یہ ایک پھیلنے والا مرض ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگ جاتا ہے ۔ اگر داد بڑھ جائے تو جلد پر جگہ جگہ چھوٹے بڑےسرخ دائرے نمایاں ہونے لگتے ہیں ۔گھر بیٹھے بھی اس تکلیف سے چھٹکاراممکن ہے ۔ کچن میں پائی جانےوالی عام چیزوں سے داد اور اس کے باعث ہونے والی خارش کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ داد کے علاج کے نو گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:

*1۔ٹی ٹری آئل* یہ داد سے نجات پانے کا ایک کافی پرانا اور آزمودہ نسخہ ہے ۔ ٹی ٹری آئل میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کرلیں۔ اس سیال کو داد پر دن میں دو بار لگائیں ۔ کچھ ہفتوں میں داد ختم ہوجائے گا ۔ ٹی ٹری آئل ایک بہترین اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے ۔ داد کے علاوہ یہ ہلکی نوعیت کی چوٹ کو سہی کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے

*2۔ سیب کا سرکہ*  ایپل سائڈر سرکہ بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے۔ اسے روئی میں بھگو کر داد پر ہلکے ہلکے لگائیں ۔ اسے تین روزتک دن میں دو سے تین مرتبہ کریں ۔

*3۔ لہسن*  لہسن داد سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ دو تین لہسن کے جوئے پیس لیں اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور کسی کپڑے سے پٹی کرلیں ۔ اسے رات بھر یا پورا دن لگا رہنے دیں ۔ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات داد کا باعث بننے والے انفیکشن کو ختم کردیں گی ۔

*4۔ نمک اور سرکہ*  سرکے میں تھوڑا سا نمک شامل کریں ۔ اس آمیزے کو داد پر لگا کر پانچ منٹ کےلیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے میں داد دور ہو جائے گا ۔

*5۔ کچا پپیتا*  ایک کچا پپیتا کاٹ لیں اسے داد کی جگہ پر ہلکے ہلکے ملیں ۔ کچے پپیتے میں موجود غذائی اجزا انفیکشن کو ٹھیک کر دیتے ہیں ۔

*6۔ ہلدی*  ہلدی کا رس متاثرہ جلد پر لگائیں ۔ یہ عرق آپ ہلدی کو پانی میں مکس کرکے بنا سکتے ہیں ۔ ہلدی ایک بہترین اینٹی بائیو ٹک ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے لیے بے حد مفید ہے ۔

*7۔ لیمن گراس ٹی*  یہ چائے دن میں تین بار پئیں ۔ اس سےداد کافی حد تک سہی ہوجائے گا ۔ آپ اسکے استعمال شدہ گیلے ٹی بیگ بھی داد کی جگہ پر لگا سکتے ہیں ۔

*8۔ تلسی کے پتے*  تلسی کے پتے پیس کر اس کا عرق داد والی جگہ پر لگائیں ۔ یہ عمل دن میں دو سے تین بار دہرائیں اس وقت تک جب تک داد پوری طرح سے ٹھیک نہ ہو جائے ۔

*9۔ سبزیوں کا جوس*  تین سو ملی لیٹر گاجر کا جوس دو سو ملی لیٹر پالک کے جوس میں ملائیں۔ اس جوس کو فائدہ ہوجانے تک روزانہ پئیں۔

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *