Pages

Saturday 7 January 2017

شیطان روکے گا۔۔

عجب صورتحال ہے۔۔۔

فیس بک کھولنے کے بعد جو پھلی پوسٹ دیکھی
اس میں خانہ کعبہ کی تصویر کے اوپر لکھا تھا . . .
کوئی کافر ھی ھوگا جو اِسے شیئر نہ کرے

دوسری پوسٹ میں قرآن مجید کی آیات کے ساتھ درج تھا کہ
اِسے لائک کرتے وقت شیطان آپ کو روکے گا ،

تیسری پوسٹ میں ایک نعرہ درج تھا اور ساتھ میں ایک تحریر بھی درج تھی
اس پہ لکھا ھوا تھا کہ نعرے کا جواب صرف حلالی ھی دے

اسی طرح معتبر شخصیات کو مد مقابل کرکے موازنہ کیا جاتا ھے کہ
بتاو اس میں کونسی شخصیت دین کی زیادہ خدمت کر رھی ھے
کون زیادہ متقی و پر ہیز گار ھے . . .

یہ بھی دیکھنے کو ملتا ھے کہ
لفظِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوسٹ کرکے یہ لکھا ھوا ھوتا کہ
ووٹنگ کیجیئے اور ایمانی ثبوت دیجیئے . . . .

حیرانگی ھوتی ھے کہ خانہ کعبہ کی تصویر شئیر نہ کرنے سے کافر،
آیات کو لائک نہ کرنے سے شیطان کا ساتھی
اور نعرے کا جواب نہ دینے سے حرامی کیسے ھوسکتا ھے ؟
دنیا کی سب سے عظیم ھستی کیلئے ووٹنگ کرنا چِہ معنی دارد ؟

متقی و پرہیز گاری کا سرٹیفکیٹ دینے والے ھم کون ھوتے ھیں ، خدا عزوجل علام الغیوب کےساتھ خبیر بھی ھے جو برحق فیصلہ کرنے والا ھے . . .
ایسے ذہنی مریضوں سے گزارش ھے کہ
اپنی اصلاح کیجیئے اور ایسی پوسٹیں شئیر کرنے سے اجتناب کیجیئے.

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *